Mandilink
Buy // Blog details
image

جدید زراعت

31 Dec 2022

زراعت میں جدید کاری:

جدید دور میں جہاں بنیادی ضروریات کی چیزوں سے لے کر ہر صنعت اور شعبے نے ترقی کی یے وہیں زراعت کے شعبے میں بھی بہت ترقی اور جدت آئی ہے ۔ زراعت کو روایتی مزدوروں پر مبنی طریقے سے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی طریقوں میں تبدیل کرنے کے عمل کو زراعت کی جدید کاری کہتے ہیں۔ زراعت کے روایتی طریقوں کا ابھی تک استعمال ایک اہم مسئلہ ہے خاص طور ایک ایسیے ملک کے لئے جس کی معیشت کا ایک بڑا حصہ زراعت پر مبنی ہو۔  کم آمدنی والے ممالک پر زراعت کا شعبہ ایک بوجھ ہے جو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرتے۔ اس سلسلے میں دنیا بھر میں بہت جدید ترین ٹیکنالوجی اور طریقے رائج ہیں۔ جدید زراعت کے طریقوں میں چند اہم یہ ہیں:

زمین کا سائیز اور تقسیم:

زمین کی مناسب تقسیم کسان کے لئے ایک اہم سرمایہ ہے۔ معاشی، اقتصادی اور ثقافتی ترقی کا ایک اہم رکن ہے۔ مگر مسلسل کرپشن اور نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے اس سلسلے میں کسانوں کے پاس وافر معلومات نہیں ہے۔ زمین کے ذرخیزی کے مطابق زمین کو تقسیم کرنا اور مسلسل ایک قسم کی فصل کاشت کرنے سے گریز اچھی فصل کے لئے ضروری ہے۔

کھادوں کا استعمال:

کھادوں کے مناسب استعمال سے فصل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ مگر مسلسل کھادوں کا استعمال فصلوں اور زمین دونوں کے لئے نقصان دہ ہے اور یہ زمین کی زرخیزی کو کم کرتا ہے بہت سے افریقی ممالک اس چیز کی مثال ہیں کہ مسلسل کھادوں کا استعمال اور کیمیکل زمین کے لئے نقصان دہ ہے۔ اس لئے کھادوں کا کم اور مناسب استعمال سیکھنا ضروری ہے۔ مگر چند  ایک  صورتوں میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ کسان کھادوں کا استعمال بالکل بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے کھادوں کی زیادہ قیمتیں ہیں۔ اس سلسلے میں کسانوں کی مکمل رہنمائی درکارہے ۔

زرعی تجارت کے نمونے:

جدید تجارت کے طریقہ کار کا استعمال بھی ایک اہم رکن ہے۔  جدید طریقوں میں بیرون ملک تجارت پر محصولات کی کمی کسانوں کی مکمل رہنمائی ، اچھی تجارتی پالیسیاں جن میں مارکیٹ بیچوان کی کمی یا مکمل خاتمہ اہم ہے۔

 ان طریقوں کے استعمال سے اچھی زراعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ جو ملکی ترقی کے لئے اہم ہیں اور پاکستان جیسے ملک جس کی معشیت کا ایک اہم حصہ زراعت پر منحصر ہے اور ان طریقوں کو رائج کرنے کے لئے مکمل راہنمائی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔