کیڑے مار ادویات وہ کیمیائی مرکبات ہیں جو کیڑوں کو مارنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ یہ کیڑے ،چوہے، پھپھوندی اور زہریلی جڑی بوٹیوں کو مارنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں جو فصل کی پیداوار روکتی ہے۔ دنیابھر میں تقریباً 1000 سے زائد کیڑے مار ادویات استعمال کی جاتی ہیں ۔ جو کیڑوں اور فصلوں کو نقصان پہنچانے والے اور صحتِ عامہ کو نقصان پہنچانے والے حشرات الارض کومارتی ہے۔
کیڑے مار ادویات کے فوائد:
کیڑے مار ادویات کے بے شمار فوائد اور خصوصیات ہیں جن میں فصل کی اچھی پیداواری، صحت کو نقصان پہنچانے والے حشرات کا خاتمہ اور فصل خراب ہونے سے بچانا ہے۔ مگر اس کا مسلسل استعمال اور بغیر حفاظتی اقدامات کے استعمال مختلف جان لیوا اثرات کا مرتکب ہو سکتا ہے۔
کیڑے امار ادویات کے نقصانات:
کیڑے مار ادویات انسانی صحت پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ کیڑے مار ادویات میں ایسا کیمیائی مرکبات ہوتے ہیں جو انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ہے جو اس فصل میں کام کرنے والے کسانوں، ادویات کا چھڑکاؤ کرنے والے مزدوروں اور اس فصل سے اگائی گئی سبزیوں اور پھلوں کو استعمال کرنے والوں تک کے لیے نقصاندہ ہے۔یہ کسانوں اور کھیتوں میں کام کرنے والوں میں سانس اور دمے جیسے امراض کا بائس بنتا ہے۔ ادویات کھانے پینے کی اشیاء کو بھی متاثر کرتی ہیں اور ان ادویات کی مقدار جاننے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مختلف ادارے تشکیل دیئے گئے ہیں اور تقریباً 5.2 فیصد کیڑے مار ادویات کے باقیات کھانے کی اشیاء میں پائے جاتے ہیں۔
ادویات کا استعمال ذمین کی ذرخیزی،پانی اور ٹرف کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اس سے پرندے ،مچھلیاں اور ایسے کیڑے جو فصل کے لئے اہم ہیں ان کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔ کیڑے مار ادویات کا زیادہ یا غلط استعمال ذمین اور زرخیز مٹی کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ ادویات کا استعمال زمین کی زرخیزی ختم کے دیتا ہے اور مٹی میں رہنے والے جانداروں اور نباتات کو مارتا ہے جو زمین کی زرخیزی اور فصل کی پیداوار کے لئے قدرتی کھاد کے طور پر مدد کرتا ہے ۔ یہ ادویات زیر زمین پانی اور سطح زمین پر موجود پانی کو بھی آلودہ کرتا ہے جو پانی میں موجود نباتات اور حیوانات کے لیے خطرے کا باعث بن رہا ہے۔ گندہ اور آلودہ پانی یرقان جیسے مرض کا باعث بنتا ہے۔
حفاظتی اقدامات:
مسلسل کیمیائی مرکبات کا استعمال زمین سے قررتی معنیات ناپید کر دیتا ہے جو مناسب پیداوار کےلئے بہت خطرناک ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ قدرتی کھادوں اور ادویات پر انحصار کیا جائے ۔ مٹی کی قسم اور کیڑے مار دوا کی قسم بھی کیڑے مار دوا کے استقامت کو متاثر کر سکتی ہے۔