Mandilink
Buy // Blog details
image

زمینی پیداوار کو کیسے بڑھایا جائے ؟

15 Dec 2022

زمینی پیداوار کو کیسے بڑھایا جائے ؟

زمینی پیداوار زمین میں اگائی گئی پیداوار کا حساب  ہے۔ زرعی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے زرعی زمین کی پیدوار ایک اہم رکن ہے اور اس کی بڑھوتری کے مختلف طریقہ کار ہیں۔ زمانہ قدیم میں بھی زمینی پیداوار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کے لیے مختلف طریقے رائج رہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی بھی اس شعبے میں تبدیلی کا باعث بنی ہیں۔

بنیادی طریقہ کار:

ایک ہی زمین پر ایک طرح کی فصل زمین کی زرخیزی کم کرتی ہے تو فصل کی مسلسل گردش لازمی ہے ۔ مناسب وقت پر بیج بونا لازم ہے زمین کا درجہ حرارت اور مناسب بیج کا انتخاب فصل کو بہتر کرتا ہے۔  کھاد کا مناسب استعمال فصل کو مناسب معدنیات, دھات ،پوٹاشیم اور کیلشیم فراہم کرتا ہے. زہریلی جڑی بوٹیوں سے بچنے کے لیے منا سب کھاد اور جڑی بوٹیاں استعمال کی جائیں۔

مناسب آبپاشی کا نظام فصلوں کو مناسب وقت پر پانی دینا اور اضافی پانی کا مناسب اخراج فصل کے لئے نہایت اہم ہے ۔ زمین میں مختلف معدنیات کی مقدار جانچنا فصل کے پیداواری کے لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ زمین کے لیے مناسب فصل کے انتخاب کا اہم ترین ذریعہ ہے ۔ موسم اور آب وہوا کا فصل کی کاشت پر اثر انداز ہوتی ہے اس لئے فصل کاشت سے پہلے اس علاقے کی آب و ہوا کا جائزہ لینا نہایت اہم ہے۔ فصل کا مکمل معائنہ کرنا لازم ہے کیونکہ کسی خرابی کی صورت میں بروقت اگاہ کرے گا۔ فصل کو کیڑے اور جنگلی جانوروں سے بچانے کے لئے مناسب حفاظتی انتظامات کئے جائیں جن میں کیڑے مار ادویات کا استعمال اور جانوروں سے حفاظت کے لیے باڑ کا استعمال کیا جائے۔

حکومتی اقدامات:

پاکستان میں زراعت کے پیشہ کو ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی بنیادی وجہ مناسب معلومات کا نہ ہونا، جدید طریقہ کار کا رائج نہ ہونا۔ جدید ٹیکنالوجی کی کمی ہے ، ٹیکنولوجی کے استعمال میں مشکلات اور جدید سائنسی تحقیقات اور تجربات کی کمی ہے ۔

چونکہ پاکستانی معیشت کا ایک اہم حصہ زراعت ہم پر منحصر ہے اس لئے زمینی پیداوار بڑھانے کے لئے چھوٹے کسانوں کو مکمل راہنمائی فراہم کرنا نہایت اہم ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی اور تحصیلی سطح پر مختلف امدادی سینٹر قائم  کئے گئے ہیں جو کسانوں کو راہنمائی فراہم کرتا ہے پاکستان میں زراعت کے پیشہ کو ہمیشہ ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کی بنیادی وجہ مناسب معلومات کا نہ ہونا، جدید طریقہ کار کا رائج نہ ہونا۔ جدید ٹیکنالوجی کی کمی ہے ، ٹیکنولوجی کے استعمال میں مشکلات اور جدید سائنسی تحقیقات اور تجربات کی کمی ہے۔