Mandilink
Buy // Blog details
image

. پاکستان کی منڈیوں میں آج کی تازہ ترین قیمتوں اور کاروباری صُورتحال جاننے کیلئے ہماری آج کی رپورٹ پڑھیں۔

24 Dec 2022

 

 

ڈالر انڈیکس میں کمی اور پاک،انڈیا پیداوار میں کمی کی خبروں سے انٹرنیشنل کاٹن میں تیزی رہی

منگل کو مقامی کاٹن مارکیٹ میں استحکام رہا اور تجارتی حجم کم رہا

کپاس/پھٹی کا ریٹ پنجاب میں 4000 سے 9000، بلوچستان میں 7500 سے 10200، اور سندھ میں 5000 سے 7500 رہا۔

 

چینی

پنجاب میں اس سال گنے کی فصل میں سالانہ 6.5 فیصد اضافہ ہوا: کین کمشنر

پنجاب میں شوگر ملوں نے جاری کرشنگ سیزن کے دوران اب تک 9.8 ملین میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ کی ہے جس سے 880,000 میٹرک ٹن سفید صاف شدہ چینی پیدا ہوئی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے گنے کے کاشتکاروں کو غیر قانونی کٹوتیوں اور واجبات کی ادائیگیوں میں تاخیر پر شوگر ملوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دے دیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو گنے کے کاشتکاروں کو واجبات کی بروقت ادائیگی اوریوریا کھاد کی سرکاری نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔

آج پاکستان میں چینی کا سب سے کم ریٹ بھاوانی شوگر مل میں 8000 روپے رہا جبکہ جوہرآباد شوگر مل 9000 روپے کے ریٹ کے ساتھ کے ساتھ سب سے نمایاں رہی۔

 

گندم

سندھ میں آج گندم 3600 سے لے کر 4000 اور پنجاب میں 3400 سے 4050 کے درمیان فروخت ہوئی۔

دھان

سندھ میں دھان کا ریٹ 2600 سے 3000 کے درمیان رہا۔ پنجاب میں کائنات چاول 4600 سے 5900، سپر چاول 5200 سے 5400 اور 1509۔دھان 4500 سے 5500 تک فروخت ہوئی۔

 

چاول

غزائی افراط زر کے خدشات نے تھائی چاول کی برآمدات کو چار سال کی بلند ترین سطح پر بھیج دیا ہے۔ انڈونیشیا کی مانگ اگلے سال تھائی شپمنٹ کو اٹھا رہی ہے۔ چین تعطیلات سے قبل اپنے سٹاک کے لیے تھائی چاول خرید رہا ہے۔

سندھ میں ایری۔6 چاول کا ریٹ 3600 سے 8000 جبکہ ایری۔9 چاول 5400 اور سپر وائٹ چاول 12000 میں فروخت ہوئے۔ پنجاب میں 1509۔چاول 10000 سے 11000، کائنات چاول 9800 سے 11400 اور سپر چاول 10500 کے حساب سے فروخت ہوئے۔ وہیں سیلا کائنات چاول 9800 سے 10300 اور سیلا سپرفائن 4400 سے 6500 کے درمیان رہے۔

 

آئل

بدھ کو ملائیشیا کے پام آئل کے مستقبل میں اضافہ ہوا، جس نے حریف سویا آئل میں راتوں رات اضافے کا سراغ لگایا، دنیا کے دوسرے سب سے بڑے پروڈیوسر میں سیلاب سے متعلقہ سپلائی میں رکاوٹوں کے خدشات بھی سپورٹ کی پیشکش کر رہے ہیں۔

آج آر بی ڈی اولین 12850 پر رہا۔بنولہ آئل 15000، سرسوں آئل 17100 سے 17200، کنولہ آئل 16900، سویا بین آئل 16800، اور سن فلاور 16700 کے حساب سے فروخت ہوئے۔

 

مرچ

سندھ میں ہائبرڈ مرچ 21000 سے 22000 اور لونگی مرچ 26000 سے 27000 کے درمیان فروخت ہوئی۔

سرسوں

سندھ کے علاقے میں سرسوں کا ریٹ 7000 سے 8000 کے درمیان رہا۔ پنجاب میں سرسوں کھل 3350 سے 3400 کے درمیان بکی اور سرسوں 7100 سے 7800 کے درمیان فروخت ہوئی۔

 

بنولہ

آج سندھ میں بنولہ 3300 سے 3800 کے درمیان رہا وہیں پنجاب میں بنولہ 3000 سے 4000 کے درمیان فروخت ہوا۔ اسکے مقابلے میں پنجاب میں بنولہ کھل3300 سے 5600 کے درمیان بکی۔

 

مکئی

ایشیا فیڈ نے اپنے ریٹس میں مزید ک۔ی کر دی

آج مکئی کا ریٹ 2080 سے 2800 کے درمیان رہا۔

 

گوارہاور گڑ

پنجاب میں گوارہ کا ریٹ 3760 جبکہ گڑ 3200 سے لے 3750 کے درمیان رہا۔ 9800 سے 13500 میں بکی۔