Mandilink
Buy // Blog details
image

پاکستان کی بڑی فصلوں کے معاشی تناظر

31 Dec 2022

پاکستان کی بڑی فصلوں کے معاشی تناظر

زراعت کو پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے جو ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ حاصل شدہ پیداوار اور حقیقی پیداوار میں کمی کی ایک اہم وجہ مناسب ٹیکنولوجی کی کمی ،پانی اور زمین کی عدم دستیابی اور کیڑوں پر قابو پانے کے بارے میں ناکافی تعلیم ہے۔ جو نہ صرف زمین پر منفی اثرات چھوڑتا ہے بلکہ پیداوار کو نمایاں طور پر کم بھی کرتا ہے۔

پاکستان کی اہم فصلیں

پاکستان کی اہم زرعی فصلوں میں گندم ،چاول،کپاس اور گنے شامل ہیں۔ پاکستان کا آبپاشی نظام زرعی پیداوار میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے ۔ فصلوں کی پیداوار کے دو اہم موسم ہیں کپاس چاول اور گنے مئی میں کاشت ہوتے ہیں اور نومبر میں کٹائی ہوتی ہے۔ جبکہ گندم کی فصل نومبر سے اپریل تک ہوتی ہے ۔ بڑے زمیندار تقریباً 40 فیصد زرعی زمین کے مالک ہیں اور آبپاشی کے نظام کا کنٹرول سنبھالتے ہیں اور بڑے پیمانے پر اصلاحات پاس کروانے کے لئے ان کی رضامندی بہت ضروری ہے ۔

گندم

گندم کی پیداوار میں پنجاب اہک اہم صوبہ ہے۔  اس صوبے نے سبز انقلاب پر خصوصی توجہ دی ہے۔ اس تحریک کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ اور بھوک کی شرح کم ہوئی ہے ۔ مگر یہ اقدامات کبھی بھی کافی نہیں۔ رہے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان نے گندم کی مختلف اقسام کی پیداوار پر خصوصی توجہ دی ہے ۔

چاول

پاکستان چاول کے درآمد کنندہ کے طور پر ایک عالمی حیثیت رکھتا ہے اور سالانہ تقریباً 2ملین ٹن برآمد کرتا ہے اور عالمی چاول کی برآمد میں تقریباً 25فیصد حصہ پاکستان کا ہے۔ اور پاکستانی آمدنی کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔  ہی پاکستان کے تقریباً 60فیصد غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ہے ۔ اور کیڑے مار ادویات کے مناسب استعمال اور کاشت کاروں کے علم میں اضافے کے بعد اس کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

کپاس

کپاس ایک اور اہم نقد آور فصل ہے اور پاکستان خام کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے  2011- 2012 تک پاکستان عالمی کپاس میں 9.81 فیصد حصے کے ساتھ چوتھا بڑا کپاس پیدا کرنے والے ملک کے طور پر حد بندی کرتا ہے۔ اسی عرصہ میں پاکستان نے عالمی منڈی میں 26.1 اور 14.3 فیصد حصہ ڈالا ۔ موجود پالیسی کے مطابق پاکستان سینیٹرل کاٹن کمیٹی نے کپاس کی پیداوار کو 40 سے 60فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھا ہے ۔

گنا

گنا پاکستان کے لیے ایک اور اعلیٰ اور قیمتی نقد آور فصل ہے اور چینی سے متعلقہ پیداوار کے لیے کافی اہم ہے۔  گنے دنیا بھر کے لیے حیاتی ایندھن ہے۔ مختلف مطالعات سے یہ پتا چلا ہے کہ دیگر فصلیں جیسے مٹر،تربوز اور پیاز کے ساتھ کاشت کرنے سے گنے کی پیداوار بڑھ سکتی ہے۔