Mandilink
Buy // Blog details
image

ایف ایم سی جی

31 Dec 2022

صارفین کے سامان کی صنعت

صارفین کے استعمال کی صنعت ایسی  مصنوعات کی صنعت ہے جو نسبتاً کم قیمت پر تیزی سے فروخت ہوتے ہیں۔ یہ ایسی مصنوعات ییں جن کی شیلف لائف مختصر ہیں جس کی وجہ صارفین میں اشیاء کی زیادہ مانگ اور ان کے جلدی خراب ہونے کے امکانات ہیں۔مثلاً گوشت ،دودھ کی بنی اشیاء اور بیکری کی مصنوعات وغیرہ ۔ یہ اشیاء کم قیمت پر بیچی جاتی ہیں اور کسیر مقدار میں بیچی جاتی ہیں ۔ جب تک یہ شیلف میں رہتی ہیں اس سے کاروبار  زیادہ ہوتا ہے۔ پائیدار سامان کی شیلف لائف تین سال اوسطاً ہوتی ہےاور غیر پائیدار سامان کی شیلف لائف ایک سال سے کم ہوتی ہے۔

صارفین کے استعمال کی صنعت کی اقسام:

پروسیسڈ فورڈ،تیار شدہ کھانا،مشروبات،بیکری کی اشیاء، تاذہ خوراک، منجمدخوراک، دوایات،صفائی ستھرائی کی مصنوعات اورکاسمیٹکس ہیں ۔  اس سلسلے میں پیداوار سے لے کر تقسیم کے عمل تک پیکنگ پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔ ایف ایم سی جی کو بڑے پیمانے پر بیچا جاتاہے تاکہ آمدن کا ذریعہ بن سکے لیکن یہ بھی ملکی معیشت پر انحصار کرتا ہے۔سرمایہ کاری کے کئے یہ کم  ترقی مگر ایک محفوظ مارجن، مستحکم اور باقاعدہ منافع کی پیشنگوئی کرتاہے۔

دیہاتی خریدار:

دیہی علاقوں کے خریدار عام طور پر قریبی قصبوں اور شہروں سے خریداری کرتے ہیں حال ہی میں اس سلسلے میں کوششوں کے بعد اس رجحان کو کم کیا گیا ہے جس میں اہم قدم چھوٹے گاؤں اور شہروں میں برانڈ کی بیداری ہے۔

ایف  ایم سی جی کمپنی میں کام:

صارفین کے سامان کی صنعت ہمیشہ تخلیقی اور جدید ہوتی ہے کیونکہ ان کا بنیادی مقصد صارف کو کم قیمت میں اچھی اشیاء فراہم کرنا ہوتا ہے ۔ اس سلسلے میں پروکیورمنٹ تجزیہ کار کا کردار اہم ہے جو کاروبار میں ہونے والے اخراجات کا مشاہدہ کرتا ہے۔ منتظم سامان فروخت یا سیلز مینیجر سامان کاروبار کی بڑھوتری پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ اسٹاک کنٹرول مینجر اسٹاکس کی مکمل نگرانی کرتا ہے۔

ایف  ایم سی جی کی خصوصیات:

ان کی چند اہم خصوصیات میں سے اس کی مسابقتی مارکیٹ،اس کی اچھی کاروباری شرح  پر کشش پیکنگ اور اس کی لچکدار ڈیمانڈ ہے کیونکہ اس کی متبادل مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہو گا۔

جدید ٹیکنالوجی اور ایف  ایم سی جی:

جدید دور میں جہاں دوسری صنعتوں نے ترقی کی وہیں اس صنعت نے بھی ٹیکنولوجی کا استعمال شروع کیا جس کو آنلائن آرڈرز اور مارکیٹ بیچوان کی کمی کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

نیلسن کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق آنلائن خریداری میں جب سے مقبول چیزوں میں سفر سے منسلک چیزیں،فیشن کی چیزیں اور گروسری کی اشیاء ہیں۔ نیسلے، کوکاکولا ،پیپسی اور پراکٹر  اینڈ گیمبل دنیا کی سب سے بڑی اور تیز چلنے والی اشیاء خوردونوش کی کمپنیوں میں سے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ میں مقیم نیسلے مثال کے طور پر 2000 سے ذائد کمپنیاں چلاتا ہے۔ جو واٹمنز سے لے کر اشیاء خوردونوش تک کی چیزوں کا احاطہ کرتا ہے